1971پاک بھارت معرکے کےہیرو ’’میجر اکرم شہید ‘‘کا 49واں یوم شہادت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)1971کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر ماد وطن کا دفاع کرنے والے میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر) کا 49واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر میجر اکرم شہیدکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر)کے 49ویں یوم شہادت پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہےکہ جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے میجر اکرم شہیدکو ہم بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں,ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔
Tribute to Maj #Akram Shaheed, #NH, 4 his supreme sacrifice. Displaying valour against all odds, he heroically repulsed innumerable attacks by enemy inflicting heavy losses in battle of #Hilli. Such exemplary courage is hallmark of defenders of motherland.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 4, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجراکرم نے مادر وطن کا دفاع کرتےہوئے بہادری کی نئی داستان رقم کی اور دلیری کیساتھ ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
میجر محمد اکرم شہید کا شمار پاک فوج کے ان جانباز افسروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ 1971ءکی جنگ میں ان کی لازوال بہادری و شجاعت پر دشمن بھی داد دئیے بغیر نہیں رہ سکا۔میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
شہید میجر اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے ۔ ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کیلئے سلیکٹ ہوئے ۔پھر خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوگئے۔ 1965ء میں بحیثیت کیپٹن پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں ۔ 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔