معمولی جھگڑ ے پر سالا قتل 

Dec 05, 2020 | 10:23:AM
معمولی جھگڑ ے پر سالا قتل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور نواب ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے فائرنگ کر کے برادر نسبتی کو قتل کر دیااور  فرار ہو گیا۔


تفصیلات کے  مطابق گرین ایکڑ کا رہائشی مقتول بلال محنت مزدوری کرتا تھا، اس کا اپنے بہنوئی بلال ولد شاما سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیاجس پر مشتعل ہو کر ملزم بلال  نے اندھا دھند فائرنگ کردی ،اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایاہےکہ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے بلال شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن بلال ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کرا دی۔جبکہ  ملزم کی تلاش شروع کر دی۔