ٹرمپ کا صومالیہ سے بھی امریکی فوجی واپس بلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکہ کا صدر بنتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ دنیابھر میں پھیلی امریکی فوج کو وطن واپس لائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے الفاظوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پہلےپاکستان کی مدد سے افغانستان میں امن مذاکرات کئے اور افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کا اعلان کیا اور اب صدر ٹرمپ نے صومالیہ سے بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کاحکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد صرف 700ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں بھی امریکہ واپس جانے کے احکامات دیدیئے ہیں۔ امریکی صدر کے وائٹ ہاﺅس میں آخری دن ہیں تاہم پھر بھی وہ دنیا بھر سے امریکی ٹروپس کو واپس لانے کے معاملے پر ہوشیاری سے کام کررہے ہیں۔
پینٹاگون کے اعلامیہ کے مطابق صومالیہ میں موجود 700 امریکی فوجی جو کاﺅنٹر ٹیررازم کی مشقوں میں مصروف ہیں وہ اگلے سال 15جنوری تک امریکہ کی واپسی کے لیے تیار ہوں گے۔واضح رہےکہ نئے امریکہ صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے صرف پانچ دن پہلے ان ٹروپس کو واپس لانے کی تاریخ دی گئی ہے۔تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مہم جوئی میں شامل فوجیوں کو شاید کینیا کے مشن پر بھی بھیجا جا سکتا ہے جبکہ کچھ کو واپس امریکہ بھیج دیا جائے گا۔
نائن الیون کے حملے کے بعد سے امریکہ پہلے افغانستان پھر عراق اور دیگر کئی افریقی علاقوں میں نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں کود پڑا تھا جس میں اب تک لاکھوں لوگ ہلاک ہوئے۔