نکاح کی تقریب میں دلہن کے پہلے شوہر کی آمد، بھائیوں کی فائرنگ

Dec 05, 2020 | 10:51:AM
نکاح کی تقریب میں دلہن کے پہلے شوہر کی آمد، بھائیوں کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورنشتر کالونی میں نکاح کی تقریب میں لڑکی کا پہلا شوہر  پہنچ گیا جسے دیکھتے ہی دلہن کے بھائیوں نے فائرنگ کر دی جس سے مدعی شوہر زخمی ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں نکاح کی تقریب جاری تھی، کہ اس دوران دلہن کا سابقہ شوہر ہونے  کا دعویداراپنے دوستوں اور ماں کے ساتھ اپنی بیوی سے ملنےآ  گیا ۔ سسرال پہنچنے پر  اسے دیکھتے ہی دلہن کے چاروں بھائی مشتعل ہوگئے، اسلحہ نکالا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق دلہن کے  چاروں بھائی سرعام فائرنگ کررہے تھے اور حملہ آور زخمی فہیم پر تشدد بھی کرتے جاتے تھے جب کہ فہیم کی ماں وہاں پر موجود لوگوں کی منتیں کرتی رہی اور دلہن کے بھائیوں کو فائرنگ سے منع کرتی رہی  مگر کسی نے ایک نہ سنی۔


محلے داروں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، متاثرہ نوجوان فہیم نے بتایا ہے  کہ ثنا کے ساتھ اس کا نکاح 7 ماہ پہلے ہوا تھا ثنا چند روز قبل کچھ روز رہنے کے لئے میکے آ ئی تھی لیکن  اب اس کا نکاح پر نکاح کیا جارہاتھا، دلہن کا ایک بھائی پولیس ملازم  بھی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور درخواست ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔