سفاک درندوں کا عبرتناک انجام،12دہشتگردوں کو عمرقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےکراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے پر حملے میں ملوث تمام 12 ملزموں کو25۔25برس عمر قید کی سزا سنادی۔
سینٹرل جیل حیدرآباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج غلام مصطفیٰ اے میمن نے کراچی میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 12 دہشت گردوں کو سزا کا حکم سنایا۔جن دہشتگردوں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں قاسم طوری، عطاء الرحمان،شہزاد، شعیب سمیت 12 دہشتگرد شامل ہیں۔تمام مجرمان حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔
کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے 2004 میں کراچی کے گلستان جوہر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا تھا اور بعد میں فائرنگ کر کےسب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت5 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا،جن میں امیر علی، اشفاق احمد اور ملک سرفراز سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔سفاک درندے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملے کے کیس میں بھی ملوث پائے گئے تھے۔