(24نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ برسوں سے پنجاب پر مسلط حکمرانوں نے ملکی معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو تو معذور کیا مگر معذور افراد کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے۔بزدار حکومت خصوصی افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کررہی ہے۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پنجابحکومت معذور افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب میں 580 ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہو چکا ہے، خصوصی بچوں کے لیے اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی جا چکی ہے۔9نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور 2ڈگری کالجز کے علاوہ والدین، عوام کی مدد کیلئے ہیلپ لائن1162 اور دیگر بے شمار منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔