(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ،حدنگاہ انتہائی کم ہونے پر ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی بھی ہوگئے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے منظر دھندلا دیا۔لاہور سے ساہیوال قومی شاہراہ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اورفوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ چیچہ وطنی ،اقبال نگر،چشتیاں اور محسن وال سمیت متعدد علاقوں میں حد نگاہ سو میٹر رہ گئی، شاہراہوں پرٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔ اوکاڑہ میں دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 2بچوں سمیت چارافراد زخمی ہو گئے۔
موسم کی خرابی اور شدید دھند کا اثر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بھی پڑاجس کے باعث قومی و نجی ایئرلائنز کی سات پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ دو پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔