مقامی عدالت کاخاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے اہلخانہ کو جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا کی عدالت میں ہوئی۔متاثرہ لڑکی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بابراعظم کے خلاف الزامات کا کیس دائر کرنے کے بعد ان کے والد، بھائیوں اور پولیس کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور حامیزہ نامی خاتون نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بابراعظم نے شادی کا جھانسہ دیکر انہیں کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کا بابر اعظم کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے اور بابر کے ساتھ تعلقات کے تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔