'پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج " ترک مصنف کا عمران خان کو خراج عقیدت

Dec 05, 2020 | 14:15:PM

(24 نیوز)   ترکی کے نامور رائٹر نےپاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر   'پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج " کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔ یہ کتاب ورلڈ ٹورزم فورم انسٹیٹوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  ترکی کےمشہور رائٹر  بولود باغجی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینےکر فخر محسوس کرتے ہیں ، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لئے کام کرتے ہیں۔

 کتاب کے مصنف بولود باغجی نے مزید کہا کہ یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے  اور جلد ہی کتاب کا انگریزی ایڈیشن بھی شائع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں