روس میں کورونا ویکسین’ سپتنک فائیو‘ لگانے کا عمل شروع

Dec 05, 2020 | 17:29:PM

(24 نیوز)روس نے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی ویکسین، سپتنک فائیو، لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے،ویکسین ڈاکٹرز، طبی عملے، اساتذہ اورمیونسپل کے عملے کولگائی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق روس نے اپنی بنائی ہوئی ویکسین سپوتنک فائیوکوعام افرادپر ویکسی نیشن شروع کرنے کااعلان کردیا۔دارالحکومت ماسکومیں ویکسین لگانے اوررجسٹریشن کیلئے70 کلینکس قائم کردیئے گئے ہیں، کوروناویکسین ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین سب سے پہلے ڈاکٹرز،طبی عملے کے ارکان، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو لگائی جارہی ہے۔
اعلان کے چندگھنٹوں میں ہزاروں افراد نے ویکسین کیلئے رجسٹریشن کروادی۔۔سپوتنک فائیو انجیکشن کے ذریعے مریضوں کو دو مرحلوں میں دی جائے گی، پہلی ویکسین کے بعد دوسری 21 روز کے بعد دی جائے گی، سائنسدانوں نے ٹرائلز میں ویکسین کے موثر اور محفوظ ہونے کی یقین دہانی سے قبل ہی بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت دینے پرتحفظات کااظہارکردیا۔

مزیدخبریں