(24نیوز) سو ا ت کی رہائشی پا کستانی خا تو ن جس نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی کمپنی سے 15 لاکھ ڈالر سے زائد انشورنس کی رقم بٹو ری تھی با رے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس امریکی شہریت لیکن وہ اب پاکستان میں ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد سے خاتون پاکستان میں روپوش ہے اور جرم میں مرکزی کردار خاتون کے بھائیوں نے ادا کیا۔خاتون کے بھائیوں کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق فرا ڈ خا تون کے دونوں بچے بیرون ملک ہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر اور یوسی سیکرٹری کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔خیال رہے کہ سیما کھربے نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی انشورنش کمپنی سے رقم حاصل کی۔خاتون نے اپنی جعلی موت کے ذریعے امریکا میں انشورنس پالیسی کلیم کی، خاتون نے 2008 اور 2009 میں امریکا میں دو انشورنس پالیسیاں لیں، سیما کھربے کے بیٹے اور بیٹی نے انشورنس کلیم کی 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی تھی۔