(24 نیوز)سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت اوربنی گالہ بوٹینیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقررکر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 8 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت مقدمے کے دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں بنی گالہ بوٹینیکل گارڈن کی حدود کے تعین سے متعلق از خود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا،اٹارنی جنرل،سیکرٹری داخلہ،چیئرمین سی ڈی اے ،سیکرٹری پلاننگ ، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
Dec 05, 2020 | 18:36:PM