کورونا بے قابو، کراچی کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ

Dec 05, 2020 | 18:57:PM

(24 نیوز)کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 5 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کردیا گیا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاﺅن آج سے 18دسمبر تک نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غربی کراچی نے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر 5 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ۔ فیصلے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا ۔ لاک ڈاون کا نفاذ 23 رہائشی یونٹس پر کیا گیا ہے جن میںسب ڈویژن بلدیہ میں اسلام نگر یوسی نمبر تین ، سعید آباد یوسی پانچ اور مہاجر کیمپ یوسی سات کے رہائشی یونٹ،سب ڈویژن گڈاپ میں یوسی سونگل نمبر پانچ، معمار آباد نمبر چھ اور یوسف گوٹھ یوس نمبر سات،سب ڈویژن کیماڑی میں یوسی تین کیماڑی کا رہائشی یونٹ ،سب ڈویژن اورنگی ٹاون داتا نگر یوسی گیارہ اور یوسی تین حنیف آباد ،سب ڈویژن سائٹ میں یوسی ایک پاک کالونی، یوسی چار میٹرول فور، یوسی پانچ باوانی چالی اور یوسی چھ فرنٹئیر کالونی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کورونا کے کیس بڑھانے پر کراچی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر مزید علاقوں میں بھی لاک ڈائون لایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں