(24 نیوز)فیصل آباد میں کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والے شخص کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے،منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچی کو مرد اور خواتین نے تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیئے اور سڑک پر بھی پھینکا،کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزم رانا منیر اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا،آر پی او فیصل آباد نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بچی پر تشدد کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔
وزیر اعلی عثمان بزدارنے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب نے تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے ،بچی سے ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب کا ملزمان کے خلاف بلاتاخیرقانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔
ویڈیو دیکھیں۔