(24نیوز) سیلون کی تمام فرنچائز مکمل ایس او پیز پر عمل کررہی ہیں،گلوکارہ حدیقہ کیانی نے خاتون کی جانب سے 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق خاتون نے چند روز قبل حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی فیصل آباد میں واقع مقامی فرنچائز پر الزام لگایا تھا کہ اس سیلون سے بالوں کا ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد ان کے بال جھڑنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ بیوٹی سیلون میں ان کے بالوں پر جو کریمیں استعمال کی گئیں وہ غیر معیاری تھیں۔خاتون نے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا ہے۔ تاہم اب حدیقہ کیانی نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں تمام صارفین کو یقین دلاتی ہوں کہ ان میں سے کوئی الزام درست نہیں اور ان کے سیلون کی تمام فرنچائز مکمل ایس او پیز پر عمل کررہی ہیں۔
2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ ،حدیقہ کیا نی نے الزام مستر د کر دیا
Dec 05, 2020 | 19:19:PM