با بر اعظم کی مبینہ گرل فرینڈ کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایک وقت میں ایک ہی چیز،یہ کہناہے قو می کپتان با بر اعظم کا ،جنہوں نے مبینہ گرل فرینڈ حامیزہ مختار کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ کی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق بابر اعظم کی سابق کلاس فیلو حامیزہ نے پریس کانفرنس میں ان پر جنسی اور مالی الزامات لگائے تھے، بابراعظم اس معاملے پر خاموش تھے اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ جس میں وہ آئی فون پکڑے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ " ایک وقت میں ایک ہی چیز"۔ ساتھ ہی انہوں نے ایموجیز شیئرکیے جن میں آگ سلگ رہی ہے اور مسل دکھائے جارہے ہیں،ا س سے محسوس ہوتا ہے کہ بابر اعظم اپنے دفاع میں پرعزم ہیں۔
One thing at a time. ???????????? pic.twitter.com/NZa6ibIGco
— Babar Azam (@babarazam258) December 5, 2020
یا د رہے کہ بابراعظم کے ساتھ 11 سالہ تعلق کا الزام لگانے والی خاتون حامیزہ نے تھانہ نصیر آباد میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی جس کے بعد خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں بھی درخواست دائرکی ہے۔عدالت نے خاتون کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔جس کے بعد کا رروائی آگے بڑھا ئی جا ئے گی۔