ٹینس اسٹار اعصام الحق بھانجے کیساتھ کھیلتے ہوئے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹینس اسٹار اعصام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں شروع ہونے والی حسن طارق میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں بھی شرکت سے محروم ہوگئے۔
لاہور جمخانہ ٹینس کورٹس پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ بیرون ملک ٹورنامنٹس کے دوران کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ انجری سے بھی محفوظ رہا۔
ٹینس اسٹار نے بتایا کہ گھر میں بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوا۔ آرام کے بعد تکلیف کم ہونے پر پہلے دن چلنا پھر شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کچھ بہتر محسوس کررہا ہوں امید ہے ایک ہفتے بعد دوبارہ ٹینس کھیلنا شروع کردوں گا۔