حکومت جلسوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے پرختم ہوگی،شاہ محمود قریشی

Dec 05, 2020 | 20:02:PM
حکومت جلسوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے پرختم ہوگی،شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت جلسوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے پرختم ہوگی،جلسوں سے حکومت ختم ہونے کی آس لگانے والے انتظارکریں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ پی ڈی ایم غیرملکی طاقتوں کے اشاروں پرچل رہی ہے، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عوام کے خیر خواہ کیسے ہو سکتے ہیں،پی ڈی ایم میں شامل سیاست دان ملکی ترقی کے دشمن ہیں،ان سے ملکی ترقی اورتبدیلی ہضم نہیں ہورہی،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک میں افراتفری پھیلاناچاہتی ہیں،انہوں نے کہاکہ پی پی اورن لیگ کواپنی مقبولیت کااندازہ جی بی انتخابات سے ہوجاناچاہئے تھا۔