ایسے نالائق حکمران ملکی تاریخ میں نہیں رہے، مولانا فضل الرحمان

Dec 05, 2020 | 21:07:PM

( 24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج ان حکمرانوں نے کشمیر بیچ دیا ہے، کشمیریوں کی عزت و ناموس پرسیاست کی گئی، آج ہم پر نااہل لوگ مسلط ہیں، ایسے نالائق حکمران پاکستان کی تاریخ میں نہیں رہے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں مولانا امان اللہ کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علما کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ مشکلات کا شکار اور مسلمان زیر عتاب ہیں،مو لانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس قوم کے حکمران آج کے حکمرانوں جیسے ہوں گے تو اس قوم کے حالات بھی ایسے ہی ہونے ہیں۔

مزیدخبریں