جو ہوگا دیکھا جائے گا۔۔۔دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ 

Dec 05, 2020 | 21:15:PM
 جو ہوگا دیکھا جائے گا۔۔۔دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسٹر پر فیکٹ عا مر خان کے ساتھ فلم دنگل میں کام کرنیوا لی ا داکارہ فاطمہ ثنا شیخ اپنی پرفارمنس پر خوش، کہتی ہیں کہ انھیں مقابلے کی کوئی فکر نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج کل کمپٹیشن بہت زیادہ ہے، اور مجھے اس کی کوئی فکر نہیں ہے، میں نے خود کو سخت محنت کرنے والا بنالیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق فا طمہ ثناءشیخ کہتی ہیں کہ صرف کمپٹیشن ہی مجھے مزید مضبوط بننے کا چیلینج دیتا ہے۔ میں اپنے جذبات، عدم تحفظ اور مسائل کو خود ہی حل کرلیتی ہوں۔ مجھے جو کردار دئیے جاتے ہیں میں اچھے سے نبھاتی ہوں۔ میرا کیا ہوگا وہ زیادہ بڑی سوچ نہیں ہے، میں اسے اس طرح دیکھتی ہوں کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ میرے دماغ کو اس طرح سوچنے کے لیے کس طرح سکھایا، لیکن میرا خیال ہے کہ اس لاک ڈائون نے ایسا کر دیا ہے۔