بھائی سے جھگڑا، چچا نے 4 سالہ بھتیجا قتل کردیا

Dec 05, 2020 | 21:17:PM

(24 نیوز)وسطیٰ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 4 سالہ بچے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ایک شخص نے چار سال کے بھتیجے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا،ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ملزم عنصر نے طیش میں آکر 4 سال کے ذیشان پر کلہاڑی سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم نے اپنے سگے بھائی کو بھی زخمی کیا اور وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے درخواست دائر کئے جانے کے بعد قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں