انڈین وزیر کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈین وزیر کو ویکسین کا ٹیکہ لگوانا مہنگا پڑ گیا، ریاست ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ وہ اس وقت ضلع امبالہ کے سول ہسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ان سے رابطے میں آنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں۔
I have been tested Corona positive. I am admitted in Civil Hospital Ambala Cantt. All those who have come in close contact to me are advised to get themselves tested for corona.
— ANIL VIJ MINISTER HARYANA (@anilvijminister) December 5, 2020
تفصیلات کے مطا بق 20 نومبر کو انڈیا میں تیار کی جانے والی دیسی کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے دوران انیل وج کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ انہیں ٹیکہ لگانے کے بعد آدھے گھنٹے تک نگرانی میں بھی رکھا گیا تھا۔ انہیں جو ویکسین کی ڈوز دی گئی تھی وہ بائیو ٹیک نامی بھارتی کمپنی بنا رہی ہے جس کا نام کو ویکسین رکھا گیا ہے۔