موسم سرما کی بیماریوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں!

Dec 05, 2020 | 23:18:PM

(24 نیوز)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی نزلہ ، زکام، کھانسی اور بخار جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ امسال کرونا کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی جو علامات ہیں تقریباً ویسی ہی علامات سردیوں میں پھیلنے والے وائرل کی بھی ہیں، جن میں نزلہ، چھینکیں آنا، کھانسی، سردرد، بخار اور جسم میں درد وغیرہ شامل ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو کرونا اور موسم سرما کی بیماریوں کے فرق کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے مگر پھر بھی لوگ تذبذب کا شکار ہیں۔
 برطانوی ڈاکٹر نے سردی میں ہونے والے نزلہ زکام سے جلد چھٹکارا حاصل کرنے کے دو موثر طریقے بتائے ہیں جن پر عمل کرکے وائرل سے کم دنوں میں جان چھڑائی جاسکتی ہے۔
پہلا طریقہ یہ ہے کہ سردیوں میں گلے کو خشک نہ ہونے دیں بلکہ اسے تر یا گھیلا رکھنے کی کوشش کریں، یہ کرنے سے جراثیم کمزور ہوں گے اور پھر آپ سردیوں کے وائرل سے کافی حد تک نجات حاصل کرلیں گے۔ دوسرا طریقہ یہ بتایا کہ وٹامن سی سے بھرپور غذائوں کا استعمال بھی سردیوں کی بیماریوں سے نجات دے سکتا ہے۔
ڈاکٹرجار فیس نے مزید کہا کہ پھل، مرچ اور آلو وٹامن سی سے بھرپور خوراکیں ہیں جنہیں کسی بھی صورت استعمال کرنا فائدے مند ہے۔

مزیدخبریں