(24 نیوز)میمو سکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملکی سلامتی کے تناظر میں میمو کیس کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا جائے۔
سپریم کورٹ سے درخواست میں ایبٹ آباد آپریشن کے واقعات بیان کرتے ہوئے اسے ناکام آپریشن قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے، درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے انتہائی ہوشیاری سے حسین حقانی کو تحفظ فراہم کیا، 9 رکنی لارجر بینچ نے حسین حقانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی،حسیں حقانی کی مرحومہ وکیل عاصمہ جہانگیر پس پردہ سازش سے نا واقف تھیں۔
میمو سکینڈل کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Dec 05, 2020 | 23:19:PM