(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔
ن لیگ یوتھ ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب اور کمزوری کے باعث ڈاکٹرز نے کیپٹن صفدر کو 3 ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان یوتھ ونگ نے کہا کہ کیپٹن صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے شعبہ انتہائی نگداشت میں زیرعلاج تھے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کورونا کو شکست دے دی
Dec 05, 2020 | 23:26:PM