آوارہ کتوں کیلئے رکھی زہریلی مٹھائی کھانے سے بچی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پہنور کالونی میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے رکھی گئی زہریلی مٹھائی ماں بیٹی نے کھالی۔ 4 سال کی بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی، ماں زیرعلاج ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ملازم نے آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے بلدیہ کے عملے نے زہریلی مٹھائی گلی میں رکھی تھی کہ بچی مٹھائی کا ڈبہ گھر لے آئی۔ زہریلی مٹھائی کھاتے ہی ماں بیٹی نے کھائی جس کے بعد دونوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ عملے کی غفلت کے باعث پیش آیا، غفلت برتنے کے الزام میں بلدیہ کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔