(24 نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی رپورٹ مسترد کردی ،ترجمان دفتر خارجہ نے من گھڑت خبروں کو تحریک آزادی کشمیرکودبانے کی سازش قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چودھری نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کی تحریک مقامی ہے،بھارت کی سازش ایک بارپھرناکام ہوگی،جھوٹی خبریں پھیلاکربھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کونہیں چھپاسکتا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بے بنیاد الزامات بی جے پی کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کوواضح کرتے ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانے کی بجائے بھارت عالمی قوانین اوراخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔
کشمیرکی آزادی کی تحریک مقامی ہے،پاکستان نے بھارتی رپورٹ مسترد کردی
Dec 05, 2020 | 23:41:PM