این اے 133 کا ضمنی معرکہ مسلم لیگ ن نے مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے حلقے این اے 133 کا ضمنی معرکہ مسلم لیگ ن نے مار لیا،شہبازشریف، حمزہ شہباز ،مریم نواز کی کامیابی پرکارکنوں کو مبارکباد۔
تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں، این اے 133 میں مسلم لیگ نے میدان مار لیا،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک 46811 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضمنی انتخاب میں50 ہزار936 مردوں اور30ہزار959 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا،خارج ہونیوالے ووٹوں کی تعداد898 ہے،حلقے میں 11 میں سے 9 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں، تیسرے نمبر پر آنے والے آزادامیدوارنے 648 ووٹ حاصل کئے۔
مریم نواز نے کامیابی پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اللہ کا شکر شیروں کو مبارکباد۔
صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہاکہ آج انتخابی جیت کیلئے اللہ کے حضورعاجزی کیساتھ سرجھکاتے ہیں،کامیابی کو اپنے دوست اور بھائی مرحوم پرویز ملک کے نام کرتا ہوں،شہبازشریف کاکہناتھا کہ پرویز ملک نوازشریف کے عظیم ساتھی تھے ،این اے 133 کے غیر مترلزل اعتماد کیلئے ان کا شکرگزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض لگا کر مسترد کر دیے گئے تھے ۔ الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار۔۔۔کس کے کہنے پر ویڈیوز بنائی؟؟بڑا نام سامنے آگیا