سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر کا قتل ۔۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Dec 05, 2021 | 12:02:PM
سپریم کورٹ ازخود نوٹس
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کے قتل کیخلاف چیف جسٹس پاکستان کو از خود نوٹس کے لیے درخواست دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کا قتل ۔۔مزیدگرفتاریاں
تفصیلات کےمطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر از خود نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ سری لنکا کے شہری کی لاش کی بے حرمتی کی گئی اور سینکڑوں لوگ اسے بچانے کی بجائے صرف ویڈیو بناتے رہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے ۔ عدالت ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن شہری کا جسدخاکی سیالکوٹ سے لاہورروانہ