بارش اور برفباری شروع۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ جبکہ مختلف علاقوں میں موسم آبرالود رہا۔
وادی لیپا سمیت جہلم ویلی کے دیگر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔ رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہے۔ جب کہ وادی لیپا،داوکھن،ریشیاں،سدھن گلی،۔پانڈو،کھلانہ،سیناں دامن اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہے۔
بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ مزید 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
موسم موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختو نخوا میں ہلکی بارش متوقع خطہ پوٹھو ہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی ہلکی بارش متوقع پہا ڑ وں پر برفباری ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، ہلکی بارش ہو سکتی ہے، گوجرانوالہ، نارووال میں مطلع ابر آلود ، ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور،قصور، منڈی بہائوالدین میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔سیالکوٹ ، گجرات اور حافظ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی پر حملہ ہو گیا
ہری پور، صوا بی، مالا کنڈ، چترال میں بارش کی توقع ہے ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بھی آج بارش ہو سکتی ہے۔ شانگلہ، کالام، پشاور،چارسدہ میں بھی بارش کی توقع ہے ۔
نوشہرہ، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ باجوڑ ، و ز یر ستان اورکرم میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حلقہ این اے 133 میں ضمنی ا لیکشن ۔۔ پولنگ کا عمل جاری
سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو میں سموگ چھائے رہنے کا امکان جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک سرد رہے گا، کوئٹہ، ڑو ب،پشین ،چمن،زیارت اور گردونواح میں مطلع ابر ا?لود رہے گا گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع ابر آلود ، بارش ہو سکتی ہے۔
وادی زیارت میں برفباری شروع ????????????#WINTER #snowfall #Ziarat #Balochistan pic.twitter.com/Vc3Vhwvgk1
— Mohsin Raza KHAN (@mohsinrz) December 5, 2021