( مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 133 میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، ووٹر نہ صرف موبائل فون نہ صرف ہمراہ لے گیا بلکہ ووٹ کیساتھ سیلفی اور ویڈیو بھی بنا ڈالی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک ووٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو موبائل سمیت پولنگ بوتھ میں داخل ہوا ، ووٹ کی پرچی حاصل کی اور ٹھپہ لگانے کی جگہ پر جا کر پہلے ووٹ ڈیسک پر رکھا ، پھر انتخابی نشان پر سٹیمپ لگا دی اور بعد میں کیمرے میں اپنا چہرہ کر کے مسکراہٹ دی ۔
الیکشن بوتھ میں فون لے جانے کی اجازت ہے؟تاکہ مہر کا ثبوت بوقت ضرورت کام آئے،اور کاروائی اور کاروبار آسان ہو جائے محترم؟؟ @ECP_Pakistan pic.twitter.com/6tFfIVW326
یہ بھی پڑھیں:نان چنے ۔۔ حلوہ پوڑی اور کوفتے
یادرہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ کی تصویر لینا منع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 133 الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالا ٹریفک اہلکار حادثے میں جاں بحق