اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو  چچا زاد بھائیوں نے قتل کر دیا

Dec 05, 2021 | 16:31:PM
ڈی پی او، چنیوٹ  ، ترجمان،پولیس،لاش
کیپشن:  اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر  کوچچا زاد بھائیوں نےفائرنگ  کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈی پی او چنیوٹ  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران جعفر آبائی گاؤں بڑا لنگرانہ میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کا اپنے چچازاد بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد  چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق ہو گئے۔لاش ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںسیالکوٹ واقعہ ۔۔منیجر نے ملازمین سے آخری بار کیا کہا؟ اہم بات سامنے آ گئی 
 دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر  پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ۔