ووٹ کے ساتھ سلفی۔۔ ریٹرننگ آفیسر نے نوٹس لے لیا۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نےحلقہ این اے 133ضمنی الیکشن میں ووٹر کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لے لیا ،متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ موبائل سے فوٹو لینے والے ووٹر کو زیر حراست لے کر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ڈی آر او تمام پریزائڈنگ افسروں کو مو بائل فون کے حوالے سے سخت احکامات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 133 ضمنی الیکشن۔۔ووٹرز کی ووٹ کیساتھ سلفی ۔۔ ویڈیو بھی بنا ڈالی
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ آفیسر یقینی بنائیں کہ ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن پر نہ لائیں، تمام پریذائیڈنگ افسروں کو سختی سے ہدایات پر عملدرآمد کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:آتش فشاں پھٹ گیا۔ہر طرف تباہی ۔13 افراد ہلاک۔ درجنوں زخمی