سہیلی نے  حاملہ سہیلی کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکال لیا۔لاش کیساتھ کیا کیا؟دل دہلا دینے والی خبر

Dec 05, 2021 | 17:34:PM
غیرملکی میڈیا ، برازیل،عدالت،خاتون،بچہ
کیپشن: سہیلی کومارنے والی ملزمہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جسے بہت اہمیت حاصل ہے اسی طرح سہلیوں کا آپس میں  اتنا پیار ہوتا ہے کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ یہ بہنیں ہیں،تاریخ میں جرم سے جڑی کئی بڑی وارداتوں نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ان حادثات کے سبب لوگ سہم گئے ہیں،اسی طرح کا ایک دردناک واقعہ حال ہی میں برازیل میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کی درد ناک موت ہوگئی۔ حیرانی کی بات یہ تھی کہ خاتون کا قتل اس کی دوست  نے ہی کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے علاقے کینیلنہا کی  رہائشی 24 سالہ فلیویا گوڈنہو مافرا  9 ماہ کی حاملہ تھی، جب ان کی بیسٹ فرینڈ روسالبا ماریا گرم  نے ان کو نقلی بیبی شاور اور فوٹو شوٹ کرنے کا آفر دیا۔ وہ اپنی حاملہ دوست کو بہانے سےایک سنسان جگہ پر لے گئی جہاں اینٹوں کا کام چل رہا تھا۔

 سہیلی کو قتل کرنے والی خاتون روسالبا ماریا گرم 

پھر اچانک اس نے اپنی حاملہ سہیلی پر اینٹوں سے حملہ کر دیا اور اتنے وار کئے کہ وہ بری طرح زخمی ہوگئی اس کے بعد بھی ظالم کو ترس نہ آیا توچاقو سے اس کا پیٹ کاٹ کر اس کے غیر پیدائشی بچہ کو باہر نکال لیا۔ پھر اس نے  اپنی حاملہ سہیلی  کو ایک خالی بھٹی میں مرنے کے لئے ڈال دیا، جہاں اس کی ہیمریج سے موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اوباش کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔۔ناکامی پر ایسا بدلہ لیا  کہ یقین کرنا مشکل
 فلیویا کو مارنے کے بعد روسالبا اپنے پارٹنر کے ساتھ ایک ہسپتال پہنچی۔ اس نے پارٹنر کو بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہے، جب وہ بچہ لے کر آئی تو اس نے اس سے کہا کہ وہ ان کا ہی بچہ ہے۔ ہسپتال پہنچنے پر اس نے ڈاکٹروں کو اپنی اچانک ڈلیوری کے بارے میں بتایا، لیکن ڈاکٹروں کو شک ہوا اور انہوں نے فوراً ہی پولیس کو فون کردیا جس کے بعد خاتون پکڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاپا‘‘ معاف کر دو۔۔ظالم باپ کا کمسن بچے پر بدترین تشدد۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو
 عدالت میں خاتون نے بتایا کہ وہ فلیویا سے چڑتی تھی اور اس کا بچہ چرانا چاہتی تھی۔ اس لئے اس نے آن لائن ریسرچ کرکے پتہ کیا کہ پیٹ میں سے بچہ کیسے نکالتے ہیں۔عدالت نےظالم خاتون کے  پارٹنر کو جرم ثابت نہ ہونے پر چھوڑ دیا،عدالت نےخاتون کو 57 سال کی جیل کی سزا سنادی۔