سیالکوٹ سانحہ ۔۔سری لنکن بلے باز جے سوریا بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل پر بول پڑے ۔
سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ٹویٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔
What happened in Pakistani was very shocking. My deepest sympathies to the family. However, I know that the Pakistani prime minister @ImranKhanPTI will ensure that Justice will prevail. #Sialkot
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) December 4, 2021
واضح رہے کہ چندروز قبل ایک ہجوم نے ایک سری لنکن شہری جو فیکٹری میں منیجر کے طور پر کام کرتا تھا اسے قتل کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ۔۔ فیکٹری منیجر کا قتل۔۔۔سری لنکن وزیر اعظم نے بڑا مطالبہ کردیا