وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے شخص کیلئےبڑے اعزاز کااعلان 

Dec 05, 2021 | 18:40:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شخص کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرأت اور بہادری کوسلام ،ملک عدنان نے سری لنکن منیجر کو ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی کوشش کی ،ملک عدنان نے جان کو خطرے میں ڈال ک مظلوم کوبچانے کی کوشش کی ۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔


واضح رہے کہ سیالکوٹ میں ہجوم نے سری لنکن منیجر کو تشددکا نشانہ بنانے کے بعد جلا کرہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیلی نے حاملہ سہیلی کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکال لیا۔لاش کیساتھ کیا کیا؟دل دہلا دینے والی خبر

مزیدخبریں