پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم معاہدے پر دستخط کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان افرادی قوت کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کا معاہدہ ہو گیا،پاکستان اورسعودی عرب نے دو معاہدوں پر دستخط کئے ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سعودی عرب میں معاہدوں پر دستخط کئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سے مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی برآمد میں مدد ملے گی ،معاہدوں سے سعودی عرب میں ملازمت کرنےوالے پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ معاہدے تنازعات کے حل اور کسی بھی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی میں مدد گار ہو نگے،سعودی عرب کو مصدقہ ہنر مند پاکستانی افراد قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیلی نے حاملہ سہیلی کا پیٹ کاٹ کر بچہ نکال لیا۔لاش کیساتھ کیا کیا؟دل دہلا دینے والی خبر