گورنر پنجاب چودھری سرورکو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں گورنرپنجاب کی گاڑی ڈبل زرد لائن پر پارک کی گئی تھی جس کے باعث انہیں جرمانہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے جرمانے کا ٹکٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔ برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل زرد لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر۔۔۔شاہینوں نے ڈریسنگ روم میں کیا کیا، ویڈیوزوائرل
خیال رہے کہ چوہدری سرور گزشتہ کئی روز سے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خطابات بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اسی دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خود کو کھڈے لائن لگانے کی بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ سے ہی پاکستان میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنیوالے شخص کیلئےبڑے اعزاز کااعلان