سری لنکن شہری پر حملے کیلئے لوگ کہاں کہاں سے آئے؟ملک عدنان کے اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہاکہ پریانتھا کماارپر حملے کیلئے ساتھ کی فیکٹریوں اور مقامی لوگ بھی فیکٹری میں داخل ہوئے ،پریانتھا کو بچانے کیلئے بہت منت سماجت کی،افسوس ہے پریانتھاکمارا کی جان نہیں بچا سکا۔
ملک عدنان کاکہناتھا کہ پریانتھاایماندار اور ڈیوٹی کے لحاظ سے سخت تھے،میٹنگ میں تھا شور اٹھنے پر باہر گیا، مجھے معلوم ہوا کہ پریانتھانے کسی کو ڈانٹا ہے،جب وہاں پہنچاتو 40 ،50 افراد پریانتھا کے پیچھے اوپر جا رہے تھے،پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے اوپر بھاگا،میرے پہنچنے سے پہلے ہی پریانتھاکے سراور منہ پر چوٹیں لگی تھیں،وہاں پہنچ کر میں پریانتھا کے اوپر لیٹ گیا،ہجوم نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایااور چھت سے نیچے پھینکنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب چودھری سرورکو کئے کی سزا مل گئی ۔۔بھاری جرمانہ
ملک عدنان نے کہاکہ پریانتھاکمارافیکٹری کے قوانین کو فالو کرتے تھے،فیکٹری میں اکثر پوسٹر لگے ہوتے ہیں، صفائی کیلئے اتارے بھی جاتے ہیں،پریانتھاکمارااردو پڑھنا اور لکھنا بالکل نہیں جانتے تھے۔
ملک عدنان نے کہاکہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پریانتھا کماارپر حملے کیلئے ساتھ کی فیکٹریوں اور مقامی لوگ بھی فیکٹری میں داخل ہوئے،پریانتھا کو بچانے کیلئے بہت منت سماجت کی،افسوس ہے پریانتھاکمارا کی جان نہیں بچا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم معاہدے پر دستخط کردیئے