(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پوٹن اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گر گئے۔
نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن گزشتہ بدھ کو ماسکو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے گر گئے۔
نیو یارک پوسٹ نے ٹیلی گرام چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پیوٹن سیڑھیوں سے پھسلنے کے بعد پانچ سٹیپس تک نیچے گرے جس کے بعد سیکیورٹی سٹاف فوری طور پر انکی مددکیلئے پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کیوبا کے ہم منصب میگوئل ڈیاز کینیل سے ملاقات کے دوران روسی صدر پوٹن کے ہاتھ لرزتے اور جامنی رنگ کے ہوتے دکھائی دیئے۔ برطانیہ میں مقیم آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ روسی رہنما کو بے چینی سے اپنی ٹانگیں ہلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کر گئے