دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

Dec 05, 2022 | 08:34:AM
پشاور ٹول پلازہ سے صوابی تک دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: موٹروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور ٹول پلازہ سے صوابی تک دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے صوابی تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔