گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا: ترجمان پی ڈی ایم

Dec 05, 2022 | 09:18:AM

(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزن بھینس بیچنے سے شروع ہو کر گھڑی فروخت پر ختم ہوا، ان کی معیشت انڈے اور مرغی سے شروع ہوکر کٹوں پر ختم ہوئی۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل ہے نہ ہی کرکٹ میچ، عمران خان اپنی مرضی کی الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے، معاشی حالات نے اجازت نہ دی تو انتخابات 2024 تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 جماعتوں کو قومی حکومت قائم ہے، جنہوں نے 4 کروڑ سے زائد ووٹ لئے۔

وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا حمد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگائیں گے، اگر اسمبلیوں کی تحلیل کا مرحلہ آیا تو دونوں صوبوں میں صوبائی الیکشن کرا دیئے جائیں گے اور عام انتخابات آئینی مدت پورا ہونے پر ہی کرائیں گے۔

مزیدخبریں