روپے کی بے قدری جاری،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے کا اضافہ ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 223.69وپے سے بڑھ کر 223.75روپے پر پہنچ گیا

Dec 05, 2022 | 10:51:AM
 انٹر بینک ,ڈالر,ماہرین معیشت , آئی ایم ایف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے کا اضافہ ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 223.69وپے سے بڑھ کر 223.75روپے پر پہنچ گیا ۔

ماہرین معیشت  کا کہنا ہے کہ ڈالر کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

ضرور پڑھیں :سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ماہرین معاشیات اور تجزیہ نگاروں کو اس پر شبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں بڑھنے والے افراط زر کو جارحانہ مانیٹری پالیسی اقدامات کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ حکومت اگرچہ نئی ہے، تاہم آئی ایم ایف کا شدید دباؤ ہے کہ معاملات کو فوری سدھارا جائے۔