فٹبال ورلڈ کپ: ٹورنامنٹ میں آج 4 ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

Dec 05, 2022 | 11:59:AM

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے کے پری کوارٹر فائنلز میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج کا پہلا مقابلہ جاپان اور کروشیا کے مابین ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں اور ناکام ٹیم خالی ہاتھ گھر واپس جائے گی۔

آج کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں جانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سینیگال کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

مزیدخبریں