مولا جٹ اب نیا فیشن ٹرینڈ بھی بن گیا
پاکستانی فلم مولا جٹ ، اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے کردار دیسی کومک ہیروز بن گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستانی فلم مولا جٹ جس نے 1979 میں بھی کامیابیوں کے ریکارڈز توڑے . اس فلم کے کردار مولا جٹ اور نوری نتھ اس وقت کے بھی مقبول ترین کومک کیریکٹرز بنے۔ اب دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک بار پھر مولا جٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ۔ پاکستانی ڈیزائینر فہد حسین نے موسم سرما کی کلیکشن میں مولا جٹ اور اسکے گنڈاسے کو پرنٹ کیا۔اس کلیکشن میں دارو کے خنجر کو بھی ایمرائیڈری سے ڈیزائین کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولا جٹ سے متاثر ہوکر پاکستانی ڈیزائینر فہد حسین نے اپنی موسم سرما کی کلیکشن کو متعارف کرادیا۔
View this post on Instagram
فہد حسین کے ڈیزائین کردہ یہ sweatshirt فلیس، کاٹن اور پولیسٹر فیبرک پر مشتمل ہے ۔ یہ سوئٹوئیر مردوں اور خواتین دونوں کے ہی لیے ڈیزائین کیا گیا ہے ۔
View this post on Instagram
جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے متاثر ہوکر اس کلکیشن کے ڈسپلے میں ماڈلز نے اسی فلم جیسی جیولری بھی پہنی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
جبکہ ہیئر اسٹائل بھی فلم کی مکھو سے متاثر ہوکر بنائے گئے ہیں۔
View this post on Instagram