راحت فتح کوبھارت میں گرفتار کیوں کیا گیا تھا؟بڑاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے گیارہ سال بعد بھارت میں اپنی گرفتاری کی وجہ بتا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ 2011 میں بھارت میں گرفتاری کے بعد انہیں پاکستان حکومت کی جانب سے بھرپور مدد ملی۔گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ’مجھے غیرملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے بھارتی قوانین کے بارے میں علم نہیں تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں:مولا جٹ اب نیا فیشن ٹرینڈ بھی بن گیا
تفصیلات کے مطابق گلوکار کا کہنا تھا کہ’ اپنی گرفتاری سے متعلق بس اتنا ہی کہوں گا ایک لاعلمی تھی جس کی وجہ سےگرفتاری کا واقعہ پیش آیا‘۔انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستانی حکومت نے بہت مدد کی جس کی وجہ سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ 2011 میں راحت فتح علی خان کو بھارتی حکومت کی مقرر شدہ حد سے زیادہ غیر ملکی کرنسی لے جانے پر دہلی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔