طلبا کے لئےبڑی سکالر شپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
جنید ریاض : حکومت نے میٹرک کرنے والے ہونہار طلبہ کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا,میٹرک کے سالانہ امتحان 2022 میں ساٹھ فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ سکالر شپ لینے کے اہل ہونگے۔
پاکستان سائنس فائونڈیشن پروگرام کے تحت 500 طلبہ کو دوسال کیلئے ماہانہ سکالر شپ ملےگا، سکالر شپ کیلئے 4 سائنس مضامین میں بچوں کے ستر فیصد نمبر لازمی ہونے چاہئیں۔
صرف پبلک سکولز سے میٹرک کرنے والے طلبہ درخواستیں جمع کرواسکیں گے، پرائیویٹ سکول یا ادارے کے طلبہ سکالر شپ کیلئے اہل نہیں ہونگے۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کا ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔سکالر شپ کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے پچاس فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔