(ویب ڈیسک)یوٹیوب نےمونیٹائزیشن کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کردیں, جن میں فحش مواد اور زبان سمیت کچھ پرینک ویڈیو کی آمدنی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نئی پالیسیوں اور ہدایات کی روشنی میں بعض موضوعات کی حامل ویڈیوز کی مونیٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا ہے ۔بالغان (فحش) مواد اور زبان، ویڈیو کے تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مونیٹائزیشن حاصل نہیں کرسکے گا۔تشدد اور ماردھاڑ ،کسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کی ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کی ویڈیو بھی آمدنی حاصل نہیں کرسکیں گی۔ اسی طرح پرتشدد واقعات دکھا کر ناظرین کو حیرت میں ڈالنے والی ویڈیو بھی اب رقم بٹور نہیں سکیں گی۔
ضرور پڑھیں :پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوب ویڈیوز کی فہرست جاری
ان کے علاوہ خطرناک اور نقصان دہ حرکات یا چیلنج،نامناسب زبان، ویڈیو میں منشیات اوربے ایمانی کا مظاہر ہ اور اسی طرح گیمنگ میں چیٹس یا ہیکنگ سافٹ ویئر کا استعمال اور تذکرہ بھی اسی پابندی میں شامل کیا گیا ہے۔