لانڈھی میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی و قتل کیس ، ملزم کی شناخت ہوگئی

Dec 05, 2022 | 18:15:PM

(24نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی میں کمسن بچی کے اغوا، زیادتی، تشدد اور قتل کیس میں ملزم کی شناخت ہوگئی تاہم  گرفتاری نہ ہو سکی۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی شناخت ریاض عرف کاکا منے کے نام سے ہوئی، ملزم کی شناخت اس کے بھائی اور بیٹے کے ڈی این اے سیمپلز سے ہوئی، مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد کے ڈی این اے نمونے بھیجے گئے،مرکزی ملزم کا ڈی این اے مفروری کے باعث حاصل نہیں کیا جاسکا، ملزم کے بھائی اور بیٹے کا ڈی این اے لے کر مقتول بچی کے نمونے سے موازنہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی لیب نے جدید سائنسی خطوط پر کام کیا اور دو دن میں نتیجہ میچ کرکے دیا،تفتیشی پولیس نے نہ صرف نتیجہ چھپایا بلکہ تا حال ملزم  کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش خالی پلاٹ سے ملی تھی، بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں