آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 05, 2022 | 18:58:PM

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ہے،دونوں رہنماو¿ں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رخسانہ بنگش و دیگر نے بھی شرکت کی۔
سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ دونوں جماعتیں سیاسی حکمت عملی میں اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گی،سابق صدر آصف زرداری اور ہماری مشاورت جاری رہے گی۔
چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ آصف زرداری سیاست میں وضع دار اور دوراندیش شخصیت ہیں،پاکستان کا مفاد تمام سیاستدانوں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے،چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی

مزیدخبریں